ہبلی:26/اگست (ایس اؤنیوز)دھارواڑ ضلع کے جڑواں شہروں کو کئی ایک سنگین مسائل کا سامنا ہے ، اس سلسلے میں عوام کی طرف سے بےشمار شکایات موصول ہوئی ہیں،آج منعقد ہونےو الی حقوق انسانی کی میٹنگ میں انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ ان بنیادی مسائل پر بحث کئے جانے کی حقوق انسانی کمیشن کے ممبر سی جے ہنگند نے اطلاع دی ۔
ہبلی شہر میں عوامی شکایات کو وصول کرنے سے پہلے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہبلی ،دھارواڑ جڑواں شہر میں بنیادی سہولیات کو لے کر کافی لوگوں نے شکایات بھیجی ہیں، جس میں سڑک درستی، اندرونی نالیوں کےمنصوبے کو جاری کرنے ، سرکاری اسکولی عمارات کی مرمت، بچہ مزدوروں کو معاشرے کا حصہ بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
حقوق انسانی کمیشن کے ممبر نے بتایا کہ آج منعقد ہونےوالی میٹنگ میں سب سے اہم حقوق انسانی کی پامالی پر مفصل بحث ہوگی اور اس سلسلے میں کیا کیا اقدامات کرنےباقی ہیں اس پر بھی توجہ دی جائے گی ، اسی طرح ان بنیاد ی مسائل پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے حل ڈھونڈنےکی کوشش کئے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے والدین، سرپرستان، اسکولی بچوں اور مختلف اداروں کی طرف سے شکایات کا پہنچنا جاری ہے، اسی فکر کو لےکر آج کی میٹنگ منعقد کئے جانے کی بات کہی۔آج منعقد ہوئی میٹنگ میں کن کن امور پر گفتگو ہوئی ، کیا کیا فیصلے لئے گئے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے۔
